راحیل شریف کو کون متنازعہ بنانا چاہتا ہے؟ انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی

13  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی نے کہا ہے کہ مخصوص لابی جنرل راحیل کو متنازع بنانے کیلئےکوشاں ہے جنرل راحیل شریف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مسلم افواج کے سربراہی کے معاملے پر جنرل راحیل شریف کےخلاف گھٹیا مہم چلانے کی مذمت کی ہے۔ صدر الدین ہاشوانی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں جنرل راحیل شریف کاکردار لائق تحسین ہے۔
اہل پاکستان کےلئے یہ لمحہ قابل فخر ہے کہ ساری دنیا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی پاکستان کی سلامتی کے لئے کمٹمنٹ پرکوئی دو آراء نہیں ،تاہم ایک مخصوص لابی جنرل راحیل شریف کی شخصیت کو متنازع بنانے کےلئے کوشاں ہے اور ایک مفروضے کو بنیاد بنا کر ان کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کے ایڈوائزر بننے کی پیش کش اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں بلکہ 39 اسلامی ممالک پاک فوج جو پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے کے سابق سربراہ سے مشاورتی خدمات کی طلب گار ہے، جو پاکستان کےلئے قابل صد اعزاز کی بات ہے۔
صدر الدین ہاشوانی نے کہاکہ اسلامی اتحاد افواج کو جنرل (ر) راحیل شریف کےبڑے عسکری تجربے اور دہشت گردی کےخلاف ان کی طویل خدمات سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے، یہ اعزاز پاکستان کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…