’’وزیر اعظم کی زندگی کھلی کتاب ہے مگر اس کتاب کے کچھ صفحات غائب ہیں ‘‘ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ میں بڑا اقدام ہو گیا

12  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پاناماپیپرز کیس میں جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے تاہم اس کھلی کتاب کے بعض صفحات غائب ہیں۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل دوسرے دن بھی جاری رہے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نہ تو پاناما لیکس میں نام ہے نہ مقدمہ میں زیر بحث کاروبار اور جائیدادوں سے کوئی تعلق ہے ۔وہ کسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر، شیئر ہولڈر یا بینیفیشل مالک نہیں۔درخواست گزاروں نے وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد کی بات کر کے نااہلی کا مطالبہ کیا ہے۔جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم نے سچ بولا یا انکے بیٹے حسین نواز نے سچ بولا۔ اگر ایک نے سچ بولا تو دوسرے کا بیان سچ نہیں ہو گا۔مخدوم علی خان نے کہاکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں سچ بول رہے ہوں۔ میرا مقدمہ ہے کہ وزیراعظم نے جھوٹ نہیں بولا۔ وزیراعظم کو ہٹانے کا ایک طریقہ تحریک عدم اعتماد اور دوسرا ثابت ہو جائے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی پہلی تقریر عمومی تھی، دوسری تقریر میں وزیر اعظم نے بعض تفصیلات سے آگاہ کیا۔عدالت نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپنے دائرہ اختیار کو طے کر رکھا ہے ۔ اگر اس کی دوبارہ تشریح چاہتی ہے تو دلائل دینے کے لیے تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…