راولپنڈی میں گھریلو تنازعہ پر 6افراد کو قتل کر کے فرار ہونے والے مرکزی ملزم کا عبرتناک انجام

11  جنوری‬‮  2017

حافظ آباد(آئی این پی ) راولپنڈی میں تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ پر چار خواتین سمیت چھ افراد کو قتل کر کے فرار ہونے والا مرکزی ملزم موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہو گیا ۔حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔تھانہ صدر واہ کے علاقہ نوسر شرفی میں خاندانی جھگڑے پر امیر حمزہ نامی ملزم نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنی خالہ فوزیہ بی بی،روبینہ،رضیہ سلطانہ،ثناء،احتشام اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

ملزم امیر حمزہ کار نمبر LZP-7570پر فرار ہو کر لاہور جا رہا تھا کہ اسکی کارموٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب آگ جانے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122اورموٹروے پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے تین بچوں سمیت سات افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظرامیر حمزہ کو فیصل آباد ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستہ میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے امیر حمزہ کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…