شہباز شریف رُو پڑے

11  جنوری‬‮  2017

لاہور(این این آئی) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کوبازیاب کرانے کے بعدا ن کے والدین سے ملا نے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران رقت آمیز اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ وزیر اعلی شہباز شریف بازیاب کرائے گئے بچوں کو خودلے کر ان کے ماں باپ کی نشستوں پر گئے اور ان سے ملایا۔ ماں باپ اپنے بچھڑے ہوئے جگر گوشوں کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جھلک پڑے۔

اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف کی آنکھوں میں بھی بچوں اور والدین کی محبت دیکھ کر خوشی کے آنسو آگئے۔ماں باپ اپنے جگر گوشوں کو گلے سے لگا کر پیار کرتے رہے اور بچے بھی بچھڑے والدین سے ملکر خوشی سے روپڑے۔ گمشدہ اور لا پتہ بچے جنہیں بازیاب کراکر ان کے والدین سے ملایا گیا ہے ان کا تعلق صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ ایک بچے کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کے والدین کو افغانستان میں ٹریس کر لیا گیا ہے تا ہم اس بچے کو دیگر ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…