ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت،حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

11  جنوری‬‮  2017

کراچی ( این این آئی ) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلدپیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا ، وفاقی وزیرداخلہ اسی سال چلے جائیں گے۔بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے وفاقی وزیرداخلہ کوتنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہو گا ۔ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی یہ تیسری شادی تھی جوکامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہو گی ، جو کامیاب ہو گی ۔

بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہو گی ۔ منظور وسان نے کہاکہ مشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے ۔ لیکن وہ یوں ٹرن لینے کے بھی ماہر ہیں ۔ نبیل گبول کے خوابوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایک خواب ہیں ۔ اس پر کیا تبصرہ کروں ۔

پاناما لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے ۔ فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ کوئی جائے گا تاہم پاناما لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے کوئی نہ کوئی غلطی کی وجہ سے انہیں ہٹایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے لیکن یوٹرن لینے کے بھی وہ ماہر ہیں نبیل گبول خود ایک خواب ہے اس پر کیا تبصرہ کروں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…