پشاور اسلام آباد موٹر وے پر واقع اہم علاقہ سی پیک میں شامل کر لیا گیا ، کیا کچھ بنے گا؟زبردست اعلان

11  جنوری‬‮  2017

صوابی(آئی این پی ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر واقع کرنل شیر خان انٹر چینج کو چائنہ پاکستان کاریڈور منصوبہ میں شامل کر لیا گیا ہے اسی طرح اس انٹر چینج کے ساتھ انڈسٹریل زونز بھی بنیں گے اور یہ بھی سی پیک کا حصہ ہو گا۔وہ منگل کو یونیورسٹی آف صوابی کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کیفی ٹیریا ملٹی پرپز ، سپورٹس جیم اور دیگر نو تعمیر شدہ بلاکس کا باضابطہ افتتاح کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے زیر تعمیر دیگر مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات بھی کی سپیکر اسد قیصر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی میں سبز ماحول پیدا کر نے کے لئے شجرکاری کریں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کو ہر قسم کے پودے وافر مقدار میں فراہم کر ئے گی فیکلٹی ممبران نے سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی کوششوں سے آج پشاور اسلام آباد موٹر وے کے بلکل قریب جدید ترین یونیورسٹی آف صوابی بن رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ سپیکر پختونخوا اسمبلی اپنی ہی حکومت سے یونیورسٹی کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کر نے کے علاوہ فنڈنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی صوبہ خیبر پختونخوا کا جدید ترین یونیورسٹی ہو گی اور اس میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی بدولت یہاں سر گر میاں مزید تیز ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب انڈسٹریل زونز کے قیام سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائیگا جب کہ صوبے میں صنعتی انقلاب آئیگا سی پیک کے منصوبے سے صوبے میں تجارت کو فروغ ملے گا

انہوں نے کہا کہ آج وفاقی وزیر احسن اقبال یونیورسٹی آف صوابی کا دورہ کرینگے اگر وزیر اعظم بھی صوابی کا دورہ کرینگے تو ان کا خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع صوابی کے لئے تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا خیر مقدم کرینگے اور میں بذات خود ان کا استقبال کرونگا انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل حل کر نے کے لئے کوشاں ہے اور وزیر اعظم سمیت جو بھی ہمارے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کرینگے ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…