اسلام آباد میں ایک اور نئی میٹرو بس سروس کی تعمیر شروع کی جائے روٹ کہاں سے کہاں تک ہوگا؟

10  جنوری‬‮  2017

اسلام آبا (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی درالحکومت میں پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک نئی میٹرو بس کی فوری تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اجتماعی سماجی و اقتصادی ترقی اور دورافتادہ علاقوں کو آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے سڑکوں کا جال ناگزیر ہے جس سے تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے لئے وسیع اقتصادی مواقع پیداہوں گے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سیکرٹری مواصلات ڈویڑن اور چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اورانہیں ملک میں جاری شاہراتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیرا عظم کے سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی اجتماعی سماجی و اقتصادی ترقی اور دورافتادہ علاقوں کو آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے سڑکوں کا جال ناگزیر ہے جس سے تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے لئے وسیع اقتصادی مواقع پیداہوں گے۔ وزیراعظم نے پشاور موڑ کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ملانے والی اسلام آباد میٹرو بس لنک کی فوری تعمیر کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کو بتایاگیاکہ اس منصوبے پرتقریباً 18ارب روپے لاگت آئے گی اور اس روٹ پر 14بس سٹاپس ہوں گے ۔وزیر اعظم 14اگست کو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ نئی میٹرو بس سروس کابھی افتتاح کریں گے جس سے مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئیگی اور ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ وزیرا عظم نے ہدایت کی کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے میٹرو بس سروس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہونی چاہیے اور اس کے کام اور خدمات پر قطعی طور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…