فوجی عدالتوں کاقیام ،وزیراعظم نوازشریف نے واضح اعلان کردیا

9  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسع کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر عظم کی زیرصدارت وزیر اعظم ہاوس میں پاکستان کیخارجہ تعلقات پر اہم اجلاس ہو جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہاور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی کامیابیوں کو دیر پا بنانے کا جائزہ لیا گیا ، دہشتگردی کے خلاف قطعی عدم برداشت کی پالیسی پر کار بند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اجلا س میں داخلی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا ، انسداد دہشتگردی پر آپریشنز کے ثمرات کو مزید مستحکم بنانے کا جائزہ لی گیا دہشتگردی کی خلاف اقدامات بڑھانے پر زور دیا گیا ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے شرکا کا قومی پالیسی کے حصول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسع کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی جائے گی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے کی جانے والی کامیابیوں کو مضبوط بنایا جائے گا شرکا نے پاکستان کو اندرونی امن کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے اورامن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…