نوجوان کینیڈین وزیر اعظم فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے کس پاکستانی شخصیت کے پاس پہنچ گئے؟

9  جنوری‬‮  2017

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاستدان چھٹیاں منانے کے لئے یورپ کا رخ کرتے ہیں لیکن کینیڈا جیسے بڑے ملک کے وزیر اعظم کو چھٹیاں منانے کا خیال آیا تو گھر والوں سمیت ایک پاکستانی شخصیت کے ہاں جا پہنچے۔

آسٹریلوی وزیراعظم آفس کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو چھٹیاں منانے کے لئے بہاماز میں واقع پرنس کریم آغا خان کے جزیرے بیل آئی لینڈ پر گئے۔ ان کے خاندان اور کچھ قریبی دوستوں نے بھی بہاماز میں واقع خوبصورت جزیرے پر چھٹیاں گزاریں۔ ویب سائٹ سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’’عزت مآب آغا خان اور کینیڈا کے وزیراعظم کئی سالوں سے قریبی خاندانی دوست ہیں۔‘‘ اس بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وزیراعظم کے سرکاری طیارے پر ان کے خاندان کے کسی فردیا دوست نے سفر نہیں کیا بلکہ ان تمام افراد کے سفری اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔کینیڈا کے ساتھ پرنس کریم آغا خان کا تعلق بہت مضبوط اور گہرا بتایا جاتا ہے۔ انہیں 2009ء میں کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔ پرنس کریم آغا خان ششم کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا بھی ہیں۔ وہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ بھی ہیں جو سماجی ترقی ، تعلیم اور خیراتی شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…