سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم ، 5خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق، 15 زخمی

8  جنوری‬‮  2017

سوہاوہ (آئی این پی)سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 5خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سوہاوہ سے رینٹ پر حاصل کردہ ایکس ایل آئی کار نمبرQG-343کے سوار جی ٹی روڈ پرجب پنڈ متے خان کے قریب پہنچے تو برق رفتا رکار کااگلا بایاں ٹائر اچانک پھٹ گیا اورکار بے قابوحالت میں ہوامیں قلا بازی کھاتے ہوئے دوسری سڑک پرمسافروں سے بھری راولپنڈی سے گجرات جانے والی ٹویوٹاہائی ایس وینLWN2371 سے جا ٹکرائی

جس کے نتیجے میں سوہاوہ کے رہائشی تین کارسوار حارث وحید، عمر زاہد، محمد عقیل کے علاوہ مسافر وین سوارپانچ خواتین اور ایک بچے سمیت مجموعی طور پر14افراد جاں بحق اورایک کار سوارسمیت15دوسرے زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں ان بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال تک ہیں جنہیں پِمز اور باقی زخمیوں کو DHQہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیاہے ،اس حادثے میںزخمی اور مرنے والوں کوریسکیو 1122کے والنٹیئرز اورامداد کرنیوالے دوسرے اداروں کی مدد سے THQہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا،اس حادثہ کے ساتھ ہی ہی مقامی افراد، ریسکیو1122کی ٹیمیں، ڈی ایس پی واسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ، ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد ،موٹر ویز پولیس کے ڈی آئی جی عباس احسن، ایس پی جہلم حسن اسد علو ی اور دوسرے حکام بھی وقوعہ پر پہنچ گئے ،انہوں نے زخمیوں کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عیادت بھی کی ،جاں بحق بیشتر مسافروں کی رات گئے تک شناخت نہ ہو سکی تھی، شناخت ہوجانے والے افراد کے لواحقین سے رابطے اور انکی آمدجا ری تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…