’’پانامہ لیکس معاملے پر دفاع کے لیے کوئی بھی اصلی مسلم لیگی سامنے نہیں آتا‘‘،میاں صاحب پانامہ معاملے سے ملک کی جان چھڑوائیں

6  جنوری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر دفاع کے لیے کوئی بھی اصلی مسلم لیگی سامنے نہیں آتا،چند وزیر اپنی کرسی بچانے کے لیے بولتے ہیں،میاں صاحب پانامہ معاملے سے ملک کی جان چھڑوائیں،وہ جمعرات کو پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو صرف پیپلز پارٹی کے بانی نہیں تھے وہ ملک میں جمہوریت کے بھی بانی تھے۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے بھٹو صاحب نے ہمیشہ کام کیا ، آج بھی شہید بھٹو کی پارٹی جمہوریت کے تسلسل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے۔انھوں نے پانامہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ معاملے پر دفاع کے لیے کوئی بھی اصلی مسلم لیگی سامنے نہیں آتا ،اورچند وزیر اپنی کرسی بچانے کے لیے بولتے ہیں۔ میاں صاحب پانامہ کے معاملے سے ملک کی جان چھڑوائیں۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور یہاں کے پریس کلب کی بڑی اہمیت ہے۔انہو ں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیداران پریس کلب اراکین اور دیگر صحافیوں کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے ،اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب صدر سراج احمد نے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کراچی پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش چانڈیو جمہوریت پسند سیاستدان ہیں اور ہمیشہ ہمارے پاس چل کرآتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…