پیپلزپارٹی نے نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان کردیا

28  دسمبر‬‮  2016

سکھر(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، میں بلاول کے ایڈوائزر کے طور پر کام کروں گا ، ہماری کوشش ہے کہ سسٹم عوام کے ہاتھ میں رہے کسی اور کے ہاتھ میں نہ جائے ، 4مطالبات پارٹی کے نہیں عوام کے ہیں ، وزیرداخلہ نے اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف پر ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ حملے ہوئے ، وزیرداخلہ نے اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں ایسا تاثر دیا گیا کہ جیسے ملک تباہی کے دہانے پر ہے ، چار مطالبات پارٹی کے نہیں عوام کے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سسٹم عوام کے ہاتھ میں رہے کسی اور کے ہاتھ میں نہ جائے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلاول قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے اور میں انکے ایڈوائزر کے طور پر کام کروں گا اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف چوہدری نثار سے ڈرتے ہیں تو خورشید شاہ نے کہا کہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرتے ہیں ، جنوری میں پنجاب میں جلسے اور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…