آصف زرداری بلاول کے ساتھ کیا کریں گے؟ ناہید خان نے بڑا دعویٰ کردیا

28  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی رہنما ء ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے پوچھیں اپنے دور اقتدار میں بی بی کے قاتل کیوں نہیں پکڑے ؟، کارکنوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے، آصف زرداری بلاول کو زیادہ آگے نہیں جانے دینگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنماء ناہید خان نے کہا کہ بلاول اپنے والد سے پوچھیں اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بینظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے 13 مہینے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کیا گیا ،یو این کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر پہلے واہ واہ کی گئی ،پھر اسے مسترد کردیا گیا اور اب میری اطلاع کے مطابق اسے تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں ہیں ، کارکنوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ لوگ دکھی دل کیساتھ بینظیربھٹو کے مزار پر آتے ہیں اورخود کو یتیم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کے کارکنوں کی زرداری لیگ میں کوئی جگہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول کو سیاست کرنے کی کب دی گئی ہے، آصف علی زرداری انہیں زیادہ آگے نہیں جانے دینگے، مجھے بی بی کے بیٹے کے دکھ کا اندازہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی کہا تھا بینظیر میری بہن ہیں ،قاتلوں کو تلاش کروں گا، لیکن انہوں نے زرداری سے مفاہمت کی سیاست کی اور دونوں آگے بڑھ گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…