اہم اسلامی ملک کا پاکستان کو 200 بسوں کا تحفہ!! بسیں کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال کی جائیں گی؟

23  دسمبر‬‮  2016

کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں میں مدد کرنے اور کراچی میں عوامی سفر کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 200 بسوں کی پیشکش کی تعریف کی ہے۔

ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے وفد کے ساتھ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ سے ملاقات کی،جس کے بعد جاری کیے گئے بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت شہر میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کے منصوبوں سمیت اربوں روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن کی تکیمل کے بعد لوگوں کو سفر کی معیاری اور بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے دیہی اور چھوٹے شہروں میں بھی ٹرانسپورٹ کی معیاری اور سستی سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جرنل مہدی سبحانی نے صوبائی وزیر کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہتربنانے کے لیے ایرانی حکومت کی جانب سے 200 بسوں کی فراہمی کی پیش کش بھی کی۔ایرانی قونصل جرنل نے صوبائی وزیر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں کام کرنے والے جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو دیکھنے کے لیی دورے کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…