’’ڈاکٹرشکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی‘‘ ،پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی ،طارق فاطمی کی حیثیت بتادی

22  دسمبر‬‮  2016

کراچی(آئی این پی) مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ نواز حکومت ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے کوحل کرنے کیلئے کام کرسکتی ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے کیوں پیشرفت نہیں کررہی ہے جس کی وطن واپسی کا وعدہ وزیراعظم نواز شریف نے عافیہ کے اہلخانہ اور پوری قوم سے کیا ہوا ہے۔

عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل نے کہا کہ طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی نہیں ملازم خصوصی کی حیثیت میں کام کررہے ہیں۔اگر طارق فاطمی کا دورہ امریکہ ملک کیلئے ہوتا تو شکیل آفریدی کے معاملہ میں عافیہ کو کبھی فراموش نہ کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طارق فاطمی کے علم میں یہ بات ہونی چاہئے کہ صرف شکیل آفریدی کا معاملہ ہی عدالت میں موجود نہیں ہے ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی کورٹس میں موجود ہے۔ حکومت عافیہ کے بارے میں معزز عدالتوں کے احکامات پرعمل نہ کر کے آئین کا وقار مجروح کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستانی شہری ہے اس کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اگر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے تو عافیہ موومنٹ کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف میں دائرتبادلہ پٹیشن ڈاکٹر عافیہ کی جیل سے جلد رہائی اور وطن واپسی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ عافیہ کی وطن واپسی نواز شریف پر اس لئے بھی فرض اور قرض ہے کہ انہوں نے عافیہ کی ضعیف والدہ ، بیٹی اور پوری قوم سے عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…