عمران خان یو ٹرن کی نہیں بلکہ ۔۔۔! شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

18  دسمبر‬‮  2016

لاہور (این این آئی )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی مخالفین عمران خان کی سیاست کو یو ٹرن کہتے رہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ گوریلا وار فیئر کی طرز پر سیاست کررہے ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنائے ،اگرعمران خان کمیشن بننے کی صورت میں بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ کی بجائے آخری دم تک لڑوں گا ،پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پو رے نہ ہونے پر احتجاج میں شرکت کافیصلہ 27دسمبر کے بعد کروں گا، کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر کچھ بھی نہیں ہوگا اور دوتین دن ٹاک شوز کے بعد یہ ختم ہو جائے گا،پاکستان کو بارڈرسے زیادہ اندر سے خطرہ ہے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت تو پانامہ لیکس کے معاملے پر باربار کہہ رہی ہے کہ جاؤ جو کچھ کرنا ہے کر لولیکن ہم نے ہتھیا رنہیں پھینکے، ہم ابھی بھی لڑ رہے ہیں اور ہمیں جب جب موقع ملے گاہر روز حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، میں کوئی پیشہ ور وکیل نہیں ہوں لیکن پوری قوم دیکھے گی کہ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ کیسے لڑتا ہوں ،اگر سپریم کو رٹ نے کمیشن بنایا تو عمران خان اس کا بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ نہیں کروں گا،میں اپنا کیس واپس نہیں لو ں گا ، آخری دم تک لڑوں گاچاہے فیصلہ کچھ بھی کیوں نہ آئے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تمام اثاثہ جات تسلیم کر چکی ہے اس لیے اب بار ثبوت مکمل طورپر میاں نوازشریف پر ہے ، میں نے میاں نواز شریف کے بیرون ممالک فلیٹس خود اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں اور سال 2006 ء سے قبل ان فلیٹس میں میں خود جا تا رہا ہوں۔قطری شہزادے کے خط کو 20کروڑ میں سے ایک بندہ بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ یہ اصلی خط ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ہونے والی سیاست کو چین پسند نہیں کر رہا۔ انہو ں نے کہا کہ میرا سپیکر باربار بند کیے جانے پر اتنا تنگ آگیا ہوں کہ اب میرے دل سے سپیکر کیلئے بددعا ہی نکلتی ہے ۔افسوس اگر پی ٹی آئی مجھے چار ووٹ دے دیتی تو آج میں قائد حزب اختلاف ہوتالیکن پی ٹی آئی نے مجھے صرف چار ووٹ بھی نہیں دئیے۔ انہو ں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں14شہادتیں شہباز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی میں بھی جلد ڈاکٹر طاہرالقادری سے تفصیلی ملاقات کر وں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو بارڈرسے زیادہ اندر سے خطرہ ہے ، باہر سے جو ہمیں چھیڑے گا پاش پا ش ہو جائے گا،ہماری فوج دشمن کی ہر کارروائی کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ملک کے اندر غیر اعلانیہ جنگ جا ری ہے، بلو چستان کوالگ کرنے کی بین الاقوامی سطح پر سازش کی جا رہی ہے لیکن یہ تمام سازشیں ناکام ہو ں گی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…