لیگی حکومت نے رانا ثنا اللہ پر بجلی گرا دی

17  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد سے مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما چوہدری شیر علی کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی کام کر گئی اور شریف برادران نے سٹی میئر فیصل آباد کیلئے رانا ثناء اللہ گروپ کو جاری ہونیوالا ٹکٹ منسوخ کردیا ہے جبکہ چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ چودھری زاہد نذیر کو دینے پر ایم این اے میاں فاروق مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیگی قیادت فیصل آباد میں سٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل الیکشن پر عجیب مشکل میں پھنس چکی ہے۔ ایک کو مناؤ تو دوسرا روٹھ جاتا ہے۔ قیادت نے سٹی میئر کا ٹکٹ ثناء اللہ گروپ کے رزاق ملک کو دیا تو شیر علی نے بیٹے عابد شیر علی کو وزارت سے مستعفی ہونے اور پارٹی کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے ڈالی جو کام کر گئی اور قیادت کو بلاتاخیر سٹی میئر کا جاری کردہ ٹکٹ کینسل کرنا پڑا۔چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ چوہدری زاہد نذیر لے اڑے۔ میاں فاروق نے اسے اپنے بیٹے قاسم فاروق کے ساتھ ناانصافی سمجھا جنہیں قیادت نے دو روز قبل گرین سگنل بھی دیا تھا۔ میاں فاروق نے ایم این اے شپ کو خیرباد کہہ کر استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔6 بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے میاں فاروق نے شریف برادرا ن کے ساتھ 32 سال پرانی رفاقت توڑی تو ان کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔لیگی دھڑوں کی لڑائی نے پارٹی قیادت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ 22 دسمبر کو ہونیوالا سٹی میئر کا الیکشن اوپن ہو چکا جبکہ چوہدری زاہد نذیر شیر کے نشان پر ہی میدان میں اتریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…