تحریک انصاف فیصلہ کرلے،شیخ رشید کے صبر کا پیمانہ لبریز،انتباہ کردیا

16  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف ایک ہی بار فیصلہ کر لے ،شیخ رشید نے انتباہ کردیا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کبھی قصائی بھاگ گیا تو کبھی بکرا لیٹ گیا میرا اس میں کیا قصور ہے ‘ جب میں قصائی کو چھری تیز کرتے اور پان لگاتے دیکھ رہا تھا تو میں سمجھ رہا تھا کہ قربانی ہو گی مگر جب بکرے کو بھی لیٹے دیکھا اس کی دم تھی نہ دانت تھے اور کہہ رہا تھا کہ اللہ کے واسطے مجھے جانے دو۔ بکرے نے اڑی کی نہ قصائی کھڑا ہوا اور مل جل کر معاملہ آگے چلا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم تحریک انصاف بھی ایک ہی بار فیصلہ کر لے کہ پارلیمنٹ مستند فورم ہے یا نہیں۔27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کا پتہ چلے گا کہ وہ کیا کرتی ہے ‘ تحریک انصاف بھی ایک ہی بار فیصلہ کر لے کہ پارلیمنٹ مستند فورم ہے یا نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے خاتمے کے متعلق پیش گوئی غلط ثابت ہوئی تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ کبھی قصائی بھاگ گیا تو کبھی بکرا لیٹ گیا میرا اس میں کیا قصور ہے ‘ جب میں قصائی کو چھری تیز کرتے اور پان لگاتے دیکھ رہا تھا تو میں سمجھ رہا تھا کہ قربانی ہو گی مگر جب بکرے کو بھی لیٹے دیکھا اس کی دم تھی نہ دانت تھے اور کہہ رہا تھا کہ اللہ کے واسطے مجھے جانے دو۔ بکرے نے اڑی کی نہ قصائی کھڑا ہوا اور مل جل کر معاملہ آگے چلا گیا۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کا پتہ چلے گا کہ وہ کیا کرتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گی۔عمران خان 30 سیٹوں کے ساتھ اتنا کچھ ہی کر سکتا تھا جو اس نے کر دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…