قبر سے مردے نکال کر فروخت کرنے والا خطرناک شخص گرفتارپاکستان کے کس علاقے میں یہ کام کتنی بار کر چکا ہے؟

10  دسمبر‬‮  2016

کراچی(آن لائن)عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے گورکن کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد انویسٹی گیشن ٹیم نے کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے فیاض نامی گورکن کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام نے کہا کہ ملزم قبریں فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایک مقامی شخص نے ایف آئی درج کروائی جس کے بعد سے گورکن کی تلاش جاری تھی تاہم آج جیسے ہی وہ قبرستان میں داخل ہوا خفیہ اطلاع ملتے ہی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوا۔
پولیس افسران کے مطابق شہری کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ملزم تازہ قبروں میں سے مردے نکال کر انہیں فروخت کرتا اور قبر کو 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھااور وہ متعدد بار یہ کام کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…