گوادرمیں عالمی کانفرنس میں کون کون سے ممالک شریک ہورہے ہیں ،بھارت کوسی پیک پرکیوں مروڑپڑرہے ہیں ،اہم انکشاف

9  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے اس لئے اسے اقتصادی راہداری منصوبے سے بہت تکلیف ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ سے کسی ملک کو نقصان نہیں ، سب کا فائدہ ہوگا، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے خطے کے تمام ممالک لنکڈ ہوجائیں گے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے 1948میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان عالمی سیاست کا محور بنے گا، آج ان کی بات سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی جمانا چاہتا ہے ، بھارت کو اقتصادی راہداری منصوبے سے تکلیف ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ سے کسی ملک کو نقصان نہیں ، سب کا فائدہ ہوگا، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے خطے کے تمام ممالک لنکڈ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ تمام ملکوں نے اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایرانی صدر نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں بنی ہیں ، ہم چاہتے ہیں ہمارے پڑوسی ممالک بھی ترقی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے اور میری ٹائم معیشت کے بارے میں گوادر میں ہونے والی عالمی کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی، گوادر بندرگاہ سی پیک کا محور ہے ، کانفرنس میں چین ، ایران ، ملائشیا اور مغربی ممالک کے ماہرین کر رہے ہیں ، کانفرنس کی میزبانی پاکستان نیوی اور سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی مشترکہ طور پر کر رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…