طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی کہاں لگی تھی اور انہوں نے خود اپنی ڈیوٹی چترال کیلئے کیوں تبدیل کروائی؟

8  دسمبر‬‮  2016

حویلیاں(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ حویلیاں میں دو ایئرہوسٹسز بھی جان سے چلی گئیں ، ان میں سے ایک اسماء عادل جدہ کی فلائٹ سے ڈیوٹی ہٹا کر مرضی سے چترال گئیں۔ والداس کی موت سے بے خبر، دو معصوم بچے ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔ موت کبھی نہیں ٹلتی ، حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی ایئرہوسٹس اسما عادل نے موت کی پرواز خود چنی۔ جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی لگوائی۔ اسما عادل کے دو معصوم بچے ہیں۔ بیٹا طلحہ ملک بڑا ، ام ہانی چھوٹی بیٹی ہے۔ معصوم بچی بار بار والدہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون ملاتی رہی۔ معصوم بچے اپنی ماں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ وہ نہیں جانتے ہیں کہ وہ اس راہ پر چلی گئی ہیں جہاں جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…