جنید جمشید نے حادثے سے 2 دن قبل کس خواہش کا اظہار کیا تھا؟ مولانا طارق جمیل نے جواب میں کیا کہا تھا؟

8  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی دو روز قبل ان سے بات ہوئی تھی اور جنید جمشید نے ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
حویلیاں کے نزدیک پیش آنے والے حادثے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افرادشہید ہو گئے تھے ۔ جنید جمشید کی شہادت پر مولانا طارق جمیل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ بھی تبلیغ کیلئے چترال جانا چاہتے تھے لیکن مصروفیات کی بناء پر نہیں جا سکے۔ جنید جمشید جو تبلیغی دورے پر چترال میں موجود تھے وہ اہل خانہ کے ہمراہ متاثرہ طیارے سے اسلام آباد آرہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ، جنید جمشید نے پارلیمنٹ کی مسجد میں جمعے کا خطبہ دینا تھا۔ایک امدادی کارکن کاشف نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انہیں جنید جمشید کے وزیٹنگ اور شناختی کارڈز ملے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں 47 افراد سوار تھے۔جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…