مالٹامیں پی آئی اے کے طیارے کو فلم میں شوٹنگ کے استعمال پرقومی ادارے کوکتنی رقم ملی ؟ ،اہم قومی ادارے کوکس طرح لوٹاجارہاہے ،اندرکی کہانی سامنے آگئی

5  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ کی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کی کارگردگی پر خصوصی کمیٹی میں پی آئی اے کے ڈائریکٹر آئی ٹی اطہر نواز کے ایک سالانہ الاوئنس کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے جس پر کنونیئر کمیٹی نے پی آئی اے کے مجموعی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹر مظفر حسین شاہ کی سربراہی میں 3رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی جو 2ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، خصوصی کمیٹی نے پی آئی اے حکام کو پی ایس او اور سول ایوی ایشن کے واجبات کی ادائیگی کیلئے آئندہ کمیٹی اجلاس تک دونوں اداروں کے حکام سے مل کر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کر دی،پی آئی اے کا طیارہ مالٹا بھیجنے اور فلم شوٹنگ کیلئے کرائے پر دیئے جانے کا معاملے پر بھی کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے رپورٹ اور تمام دستاویزات طلب کرلیں جبکہ چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او کی اجلاس میں عدم شرکت پر کنونیئر کمیٹی نے شو کاز نوٹس جاری کر دئیے اور دونوں افسران کے خلاف ایوان بالا میں تحریک استحقاق لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو مذاق بنا رکھا ہے میں ان کا مزاق بنا دونگا،30تاریخ کو نوٹس جاری کیا چیئرمین پی آئی اے عمرے پر کیوں گئے،اسپیشل کمیٹی میں بچوں والے بہانے نہیں چلیں گے،پی آئی اے کی انتظامیہ کا دماغ ٹھیک نہیں ہے،پی آئی اے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گء ،ایک دو برطرف ہوں گے تو سمجھ آ جائے گی۔

پی آئی اے کی کارگردگی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنونیئرسینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ہوا جس میں ممبران کمیٹی سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم ، سینیٹر ظفر حسین شاہ ، سینیٹر عثمان کاکڑ، سینیٹر اشوک کمار، سینیٹر تاج محمد آفریدی،سینیٹر سعید غنی ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر نعمان وزیر خٹک، سینیٹر کامل علی آغا، سیکرٹری سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام نے شرکت کی ۔ پی آئی اے حکام نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے عمرے پر گئے ہوئے ہیں اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کر پائے۔ کمیٹی نے چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو مزاق بنا رکھا ہے میں ان کا مزاق بنا دونگا،30تاریخ کو نوٹس جاری کیا چیرمین پی آئی اے عمرے پر کیوں گے،اسپیشل کمیٹی میں بچوں والے بہانے نہیں چلیں گے۔ کمیٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے پی آئی اے افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، عدم شرکت پر چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او، اور ڈائریکٹر فنانس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ پی آئی اے افسران کے خلاف معاملہ استحقاق کمیٹی کو بجھوایا جائے۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے کے حالات جانتے ہیں ،ہمارا وقت ضائع کیا جا ہا ہے،چیئرمین پی آئی اے، سی ای او اور سی ایف او نے شرکت نہ کر کے کمیٹی کا استحقاق مجروح کیا، ان کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گا تو ان کو لگ پتا جائے گا۔ کنونیئر کمیٹی نے پی آئی اے کی کارکردگی، آپریشنل سمیت مجموعی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹر مظفر حسین شاہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی جس کے ممبران میں سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم شامل ہوں گے۔ذیلی کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 2ماہ میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں پائلٹ شامل ہیں ، جبکہ بورڈ میں شامل افراد کی کوالیفکیشن بھی میٹرک اور ایف اے ہے،جہاز اڑانے والوں کا پالیسی سے کیا ،اتنی غیر سنجیدگی سے یہ کمپنی نہیں چل سکتی۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں کوئی ماہر ایوی ایشن شامل نہیں جس پر کنونیئر نے کہا کہ آپریشن سمیت تمام شعبوں میں غیر متعلقہ لوگوں کو رکھا گیا ہے ۔اجلا س میں سی بی اے کے صدر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کے ڈائریکٹر آئی ٹی اطہر نواز نے ایک سال میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک الاوئنس لیا ہے۔ پی آئی اے کی یونین سی بی اے کے صدر کے انکشاف پر کمیٹی اراکین نے سر پکڑ لئے۔

کنوئنیر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ،پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے تمام حساب لیں گے ۔ارکان نے مطالبہ کیا کہ معاملہ نیب کوبھجوائیں جس پر کنونیئر نے کہا کہ معاملہ نیب کو ہی بھجوانا پڑے گا۔صدر سی بی اے شمیم اکمل نے کہا کہ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے، یہ ڈرتے زبان نہیں کھولتے۔ پی آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈائریکٹر پریمئیر تبسم قادرکو12 لاکھ ماہانہ اوردیگرمراعات پربھرتی کیا گیا،بیرون ملک مسافروں کی تعداد میں رواں سال 3 فیصداضافہ ہوا،رواں سال اندرون ملک 37 فیصد سے زائد مسافروں نے پی آئی اے سے سفرکیا،پچھلے سال پی آئی اے کو 14ارب روپے کانقصان ہوا،پی آئی اے شکایات کے اندراج کیلئے موبائل ایپلی کیشن لارہاہے۔پی آئی اے کا طیارہ فلم شوٹنگ کیلئے کرائے پر دیئے جانے کا معاملے پر بھی کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ طیارہ غیر اسلامی کام کیلئے استعمال ہواہے۔سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اس سے مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کمیٹی کو اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنی چاہیے۔پی آئی اے حکام نے آگاہ کیا کہ طیارہ کرایہ پر دینے سے 2 لا کھ دس ہزار یورو کی آمدن ہوئی، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے، پی آئی اے جہازپرایئرفرانس کیاسٹیکرلگاکرایئرفرانس کاجہازظاہرکیاگیا،جہازکوفلم میں فلسطینیوں کے ہاتھوں اغواء ہوتے دکھایاگیا،چارجہازوں کوفروخت کرنے کاٹینڈرجاری کرچکے ہیں۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے کی منیجمنٹ کا دماغ ٹھیک نہیں ہے،پی آئی اے والوں کو بھگتنا پڑے گے،ایک دو برطرف ہوں گے تو سمجھ آ جائے گی،ان کو پتہ ہی نہیں یہ کیا کر رہے ہیں۔کمیٹی نے جہازکوشوٹنگ کیلئے دینے اوردیگرجہازوں کے ٹینڈرکی رپورٹ اور تمام دستاویزات طلب کرلئے،کمیٹی ارکان نے اصرار کیا کہ رپورٹ آج شام تک دی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…