اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،49 مشتبہ افراد گرفتار

3  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن کے دوران49 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ،،جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر کاغذات211مو ٹر سائیکل مختلف تھا نوں میں بند کئے گئے ہیں ،شراب ، چرس اورجعلی کر نسی کے دھند ے میں ملو ث4ملزمان سے 10لیٹر شراب ،1050 گر ام چر س اور جعلی کر نسی بر آمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔10

اشتہا ریو ں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران49 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 211 موٹر سائیکل اور7 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن سے تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوپیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

وفا قی پولیس نے اشتہا ری مجرمان کے خلاف جا ری مہم کے دوران 10اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کر لیا۔ علا وہ ازیں تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم احتشام فیصل کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم محمد وسیم کو گرفتار کرکے اس سے 1050گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت ملزم سرفراز کو گرفتار کرکے اس سے ہزار روپے والے 15عدد جعلی نو ٹ بر آمد کر لیے۔ جبکہ تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت ڈیزل و پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم ابر ار کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…