نعیم بخاری کے نوجوانوں کو انتہائی دلچسپ مشورے

3  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ تجربہ ایسی چیز ہے کہ جب انسان میں آتا ہے تو اس میں نکھار پیداکرتاہے اور زندگی کو کامیاب بنا دیتا ہے۔ بڑوں کی نصیحتیں ہمیشہ چھوٹوں کیلئے مشعل راہ ہوتی ہیں ۔اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری کا کہاناتھا کہ میں اپنےبچوں کو بھی یہی کہتا ہوں اور یہی بات اپنی قوم کے بچوں سے بھی کرنا چاہوں گا کہ زندگی میں سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کی جگہ موجود نہیں ہے ۔یہاں سب بس اسی کو پوچھتےہیں جو زندگی کیساتھ ساتھ ہر معاملے میں اول نمبر پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تعلیمی میدان میں زرا پیچھے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس میدان میں زیادہ آگے نہیں بڑھ سکتے تو بس ایک کام کریں کہ کوئی ہنر سیکھ لیں اور اسی میں کاملیت پیدا کریں تو میرا دعویٰ ہے کہ آپ بھوکے نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات تو نبی کریم ﷺ بھی ہمیں بتا چکے ہیں کہ محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہوتاہے مگر مجموعی طور پر ہم محنت اور غور فکر سے بالکل ہٹ چکے ہیں اور یہی ہماری تنزلی کی اصل وجہ بھی ہے

ان کا کہنا تھا کہ آج کے طالب علم جو ایم بی اے کی ڈگریوں پر فخر کرتے ہیں وہ یہ سن لیں کہ میں ایک پروگرام کرتا تھا اور میں نے اس پروگرام میں آنے والے خطوں کا جواب دینے کیلئے 4لڑکوں کو رکھا ہوا تھا جو ایم بی اے کی ڈگری رکھتے تھے مگر ان کی ڈگری کیونکہ تھرڈ ڈویژن تھی تو انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں تھا اور میں نے انہیں چند ہزار روپوں کےعوض ملازمت پر رکھا ہوا تھا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…