کراچی،گرفتار ٹارگٹ کلر کا متحدہ کارکنوں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف

28  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (آئی این پی )کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر حامد غوری نے دوران تفتیش ایم کیو ایم کے کارکنوں سمیت 18 سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ دو روز قبل ٹیپو سلطان کے علاقے سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ۔ ٹارگٹ کلر کے مطابق، بھتے، فطرے اور چندے کے تنازعے پر سیاسی مخالفین کو قتل کیا جاتا تھا۔ وارداتوں کا مقصد علاقے میں خوف اور دہشت پھیلا کر کنٹرول حاصل کرنا ہوتا تھا۔

ملزم نے مختلف علاقوں میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا۔ ملزم واردات کے دوران موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اتار دیتے تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ نیو کراچی میں چندہ، بھتہ اور فطرہ وصولی کے تنازعے پر ایم کیو ایم سے تصادم ہوتا تھا جس پر ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو قتل کیا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ 2012ء میں اس کی قیادت میں اس کی جماعت کا ایک اور جماعت سے مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مخالف جماعت کے 6 اور ملزم کے 3 ساتھی مارے گئے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی جماعت کے دیگر کارکن صفیان، عقیل ٹیلر، فصیل گنڈیری بھی اس کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے جو کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے فرار ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…