سپریم کورٹ نے پیمرا کومشروط اجازت دیدی, کیبل آپریٹر میں بے چینی دوڑ گئی

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی نیلامی کی مشروط اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک بولی جیتنے والے کو لائسنس جاری نہ کیا جائے۔ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کیا تھا، جسے پیمرا نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجا نے جسٹس ثاقب نثار کے بینچ کے سامنے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی ہے تاہم لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع کے ذریعے نیلامی کے عمل کو روک دیا ہے، جس کا نقصان پیمرا کو ہوگا۔پیمرا کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ نیلامی کی اجازت دینے سے ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا حق متاثر نہیں ہوگا،لہذا اپیل پر آج ہی سماعت کی جائے۔
جس کے بعد جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے کئی ممالک کے سرمایہ کار پاکستان آئے ہیں اور ان سرمایہ کاروں کو بغیر بولی واپس بھجوایا گیا تو ملک کی بڑی بدنامی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں عدالت کے حتمی فیصلے تک کسی کو لائسنس جاری نہیں کریں گے۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘غیر ملکی سرمایہ کار نیلامی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکتے، ہمیں بھی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، کیا ہوگا ہمارے صرف 5 لاکھ روپے ہی ضبط ہوں گے۔
دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے پیمرا کو ڈی ٹی ایچ نیلامی کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ نیلامی لاہور ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی لہذا لاہور ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک بولی جیتنے والے کو لائسنس جاری نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…