انتہائی خوفناک فہرست مرتب کر لی گئی ۔۔۔ پاکستان کا نام بھی شامل ۔۔ جانتے ہیں یہ فہرست کن ملکوں پر مبنی ہے ؟

17  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی) پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار 5 ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ پاکستان کی درجہ بندی بدترین خانہ جنگیوں اور انسانی المیوں کا شکار عراق اور شام کے ساتھ کی گئی ہے۔عالمی شماریہ برائے دہشت گردی جی ٹی آئی کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق سال2015 میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں 29 ہزار 376 اموات ہوئیں۔ ان اموات میں وہ اموات بھی شامل ہیں جو شدت پسند تنظیموں جیسے داعش اور بوکو حرام کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ہوئیں۔فہرست کے مطابق ان اموات کی مجموعی تعداد کا 72 فیصد حصہ پاکستان، عراق، افغانستان، نائجیریا اور شام میں ریکارڈ کیا گیا جو بدترین دہشت گردی کا شکار ممالک قرار پائے۔جی ٹی آئی نامی یہ فہرست امریکی ریاست میری لینڈ کی یو ایس یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ ایک کنسورشیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔فہرست میں امریکا 36 ویں، فرانس 29 ویں، روس 30 ویں اور برطانیہ 34 ویں نمبر پر موجود ہے۔فہرست میں دہشت گردی سے عالمی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ بھی لگایا گیا جس کی مالیت 89.6 بلین ڈالر سامنے آئی۔ نقصان میں سرفہرست عراق ہے جس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 17 فیصد کمی آئی۔اسی طرح تنظیم برائے معاشی شراکت اور ترقی او ای سی ڈی میں شامل ممالک میں داعش اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس سے ان کو شدید نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کے باوجود وہ دہشت گردانہ حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ہونے والی اموات کے تناسب میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 650 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں داعش کو سب سے خطرناک تنظیم قرار دیا گیا جس نے 252 شہروں کو اپنا نشانہ بنایا اور نتیجے میں 6 ہزار 141 افراد ہلاک ہوئے۔فہرست میں مجموعی طور پر 23 ممالک کو دہشت گردی سے متاثر ممالک قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…