پاناما لیکس،نوازشریف کے ساتھ اب کیا ہوگا؟اعتزازاحسن نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

7  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار نہیں ‘بلاول بھٹو جب بھی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کر یں گے ہم اس کیلئے تیار ہیں ‘(ن) لیگ آج بھی پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ‘

پیپلزپارٹی کے 4مطالبات اور پانامہ لیکس انکوائری بل حکومت منظور کرلے تو فائدے میں رہیگی ‘ پانامہ لیکس میں شفاف تحقیقات سے نوازشر یف کا بچنا ناممکن نظر آتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانامہ لیکس میں چوری پکڑی جا چکی ہے اس
لیے جب بھی شفاف تحقیقات ہوگی نوازشر یف اور انکے خاندان کا بچنا ناممکن ہوگا اس لیے وہ شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے اچھا ہوگا اوہ پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کو تسلیم کر لیں ورنہ بلاول بھٹو لانگ مارچ سمیت جو بھی فیصلہ کر یں گے ہم اسکے لیے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ قانون سازی کر نا سپر یم کورٹ کا نہیں صرف پار لیمنٹ کا کام ہے اس لیے سپر یم کورٹ کے پاس پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز بنانے کا اختیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…