تجربہ کار ڈرائیور ریڈ سگنل پر کیوں نہیں رکا تھا اورٹرین پہلے سے کھڑی ٹرین میں کیوں دے ماری؟ خواجہ سعد رفیق نے بڑی بات کہہ دی

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متوفیان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کچھ غیر ذمہ داراہلکاران کی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ جائے حادثہ پر آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریڈ سگنل پر رکنے کی بجائے ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور نے پہلے سے کھڑی فرید ایکسپریس کو ہٹ کیااور ڈرائیور و اسسٹنٹ ڈرائیور ابھی تک لاپتہ ہیں، ڈرائیور تجربہ کار تھا تویلو اور ریڈ سگنل کیوں نظر انداز کیے گئے، جلد معلوم ہوجائے گا۔مزید براں حادثہ کی ابتدائی تحقیقات 72گھنٹے اور تفصیلی 8یوم میں مکمل کر لی جائیں گی اور یکطرفہ ریلوے ٹریک جلد کلئیر کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سانحہ کراچی ٹرین حادثہ سے شہر رنج و الم میں ڈوب گیا ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی ممکن نہیں۔ متوفیان کے لواحقین کو پندرہ (15)لاکھ روپے اور زخمیوں کو ساڑھے تین لاکھ فی کس اداکئے جائیں گے اور ٹرین حادثہ کے ذمہ دار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ پچھلے حادثہ کے ذمہ دارتمام افراد معطل ہیں اور قانون کا سامنا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…