’’پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو‘‘ چیلنج کرتا ہوں، جس طرح پہلے نکلا تھا 2 نومبر کو بھی نکلوں گا!

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں ۔جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2 نومبر کو بھی نکلوں گا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور نواز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے پرویز مشرف کا ساتھ دینے پر کوئی شرمندگی نہیں ۔پرویز مشرف پر کرپشن کا الزام لگا تو سیاست چھوڑ دونگا ،عمران خان کو مشورہ دیا ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ جولوگ قومی سلامتی کو نریندر مودی کے ہاتھوں بیچتے ہیں اور جن لوگوں نے قومی سلامتی کی خبر لیک کی تاکہ بھارتی وزیراعظم پاک فوج کو بدنام کر سکے اور جو لوگ طیب اردگان بننا چاہتے ہیں میں کبھی بھی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، پاک فوج فیصلہ کرے کہ ان حکمرانوں نے اردگان کے ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ رہنا ہے ? امریکی کانگریس میں پاک فوج کے خلاف کاغذ کیوں لہرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور نواز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں، جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2 نومبر کو بھی نکلوں گا، ہم لوگ لال حویلی لیاقت باغ یا چاندنی چوک سے نکلیں تاہم اور ہر صورت میں بنی گالہ پہنچیں گے اور عوام سے بھی کہتا ہوں کہ ملک بچانے اور عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایک دن میں 2، 2 ارب کے اشتہارات دیئے جا رہے ہیں، پرویز مشرف ایک آمر تھا اور میں اس کے ساتھ تھا تاہم مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ وہ ایک آمر ہونے کے باوجود ان چوروں سے بہتر تھا، جس روز پرویز مشرف پر کرپشن کا الزام لگا تو اسی روز شام میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اکبر بگٹی کے حوالے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید احمد اکبر بگٹی جس طرح مارا گیا وہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے، اگر قوم کہے گی تو اس پر بھی مباحثہ ہو سکتا ہے اکبر بگٹی غار میں تھا اور میرے علاقے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان اور آفیسر اندر گئے تو اندر سے راکٹ لانچر چلا اور غار گر گئی جوان غار کے اندر گئے تو اندر سے راکٹ لانچر چلا جس سے ساری غار گر گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو 28 اکتوبر کو لال حویلی آنا چاہیے تھا تاہم مجھے اس کے نا آنے کا کوئی دکھ نہیں ہے کیونکہ ہم جنگ کے عالم میں گلے شکوے نہیں کرتے، جو کام پرویز خٹک نے کیا ہے میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کسی جوڈیشل کمیشن کو نہیں مانتی اور اسی بینچ سے فیصلہ لینا ہے۔ تحریک انصاف نے کیا کرنا ہے؟ وہ اپنا فیصلہ کر رہی ہے ایک اورسوال پر انہوں نے کہاکہ میری سپریم کورٹ الگ درخواست ہے عمران خان کی اپنی درخواست ہے جس پر چیئر مین پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء سے مشاورت کی انہوں نے کہاکہ عمراخان کو مشورہ دیا ہے میں شیخ ہوں جتنا مشورہ مانگا گیا اتنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…