ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ، دوسرے کو فارغ کرنا کافی نہیں ، اب کیا ہونیوالا ہے؟شیخ رشید نے خطرناک پیش گوئی کردی

29  اکتوبر‬‮  2016

راولپنڈی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے پرویز رشید کی قربانی دی ، وزیر اعظم استعفیٰ دیں تو عمران خان دھرنا ختم کر دیں گے،پرویز رشید کو فارغ کرنے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے‘ اس کہانی کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں، ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ہے جبکہ دوسرے کو فارغ کرنا کافی نہیں ، حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ، ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں ،پرویز رشید کو گرفتار کیا جائے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی برطرفی کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کہا ہے کہ 2 دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقات بہت خوفناک تھی جس میں حکومت کو پیر تک کا وقت دیا گیا تھا۔ پرویز رشید کو فارغ کرنے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے‘ اس کہانی کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ہے جبکہ دوسرے کو فارغ کرنا کافی نہیں۔ پرویز رشید کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ، ان کے منہ پر لوگوں کے منہ پر طمانچہ لگے گا۔ 2 نومبر کو آتا دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کو وزارت سے فارغ کیا جانے جیسا اہم معاملہ ہو اور شیخ رشید خاموش رہیں، السا کیسے ہو سکتا ہے؟ پرویز رشید کے وزارت سے الگ کئے جانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں، حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے قربانی دی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں تو عمران خان دھرنا ختم کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…