لاہوردھماکہ،ہلاکتوں کی تعداد2 ہوگئی،خواتین سمیت 9 زخمی ،8بم برآمد،حیرت انگیز انکشافات

26  اکتوبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی ) لاہور کے علاقہ اندرونی موچی گیٹ میں زور دار دھماکے کے باعث 4 مکانوں کی چھتیں گر گئیں،حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 9 زخمی ہوگئے، ملبے سے 8ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کیا ، متاثرہ گھر کے اہل خانہ کے کسی کالعدم تنظیم سے رابطے ، جائیداد بارے چھان بین شروع کر دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات گئے اندرون موچی گیٹ میں واقع حاجی علی عمران کے گھر زور دار دھماکہ ہوا جس سے 2 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ 3 ملحقہ گھروں کی بالائی منزلیں بھی گر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے 11 افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی علی عظمت نامی شخص دم توڑ گیا۔ زخمی ہونے

والوں میں بچے، خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں کو گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کی تو محلے داروں نے بتایا کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ۔ تاہم پولیس نے اسے افواہ قرار دیا ۔تاہم بعد میں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تو مزید ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے فرانزک لیبارٹری بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچے جہاں پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابھی تک ملبے سے 8ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں جو کہ ڈی فیوز ہیں ۔ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ پرانے لگتے ہیں اور یہ بھی پہلو دیکھ رہے ہیں کہ یہ یہاں پہلے سے موجودتھے یا لائے گئے اور یہ بھی کہ یہ سکریپ کی صورت میں تو نہیں لائے گئے ۔ ملبے سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کو فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اس میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جائے گا ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 14گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد ایک اور لاش کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا جس کی شناخت علی افضل کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی عمارتیں گریں ۔ تاہم دھماکہ ہنڈ گرنیڈ کی فٹنگ کے دوران ہوا یا کسی اور طرح تحقیقات جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کی تعداد 8ہو گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ فرانزک ٹیموں نے بارودی مواد کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی عمران اور اسکے اہل خانہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق بارے اور انکی جائیداد کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور پچھلے کمرے کے سامان کا مشاہدہ کر کے مزید حقائد کا پتہ چلے گا ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چھتیں گرنے کے واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…