نیاآرمی چیف کیسے بنایاجائے؟سینئرسیاستدان نے حکومت فارمولادیدیا

19  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ میں رائج طریقہ کار کو اپنائے۔پارلیمنٹ میں بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سنیارٹی کے معاملے میں کسی بھی فوجی افسر کی وفاداری پر شک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ان تمام افسران نے اپنی سروس کے دوران ملک کا دفاع کیا ہے۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بعد جو بھی لیفٹیننٹ جنرل سنیئیر ہے اس کو جواننٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنا دینا چاہیے جب کہ اس سے جونیئر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا جانا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو آوٹ آف ٹرن سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا جس سے خرابی پیدا ہوئی۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے نظام کو موثر بنایا ہے جس کے بعد اسی جج کو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے جو سب سے سینئیر ہو۔واضح رہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین تعینات کرنے کا اختیار وزیر اعظم کا ہے تاہم اس بارے میں وزیر اعظم اپنے قریبی ساتھیوں کے علاوہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف سے بھی مشاورت بھی کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اگلے ماہ کے آخر میں اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع لینے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…