طاہر القادری کو منانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،کون کس کے خلاف سازش کررہاہے ،سپیکراصل میں کیاہیں ۔۔شیخ رشید کے اہم انکشافات

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،عمران خان نے طاہر القادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی، میں نے ذاتی حیثیت میں علامہ صاحب سے فون پر بات کی، 30 اکتوبر سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس گفتگو کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید نے کہا کہ میں طاہر القادری کو منانے لندن نہیں آیا اور کسی نے بھی طاہر القادری سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے 30 اکتوبر کے حوالے سے ڈاکٹر طایرالقادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی البتہ عمران خان نے اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک نوازشریف ہیں جوکہ فوج کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب ضرورت پڑی طاہرالقادری کومنالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکرنہیں بلکہ وہ لاوڈسپیکرہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات پر ڈاکٹرطاہرالقادری مجھے فون کرتے ہیں اور آج بھی فون کریں گے اور اس بات چیت کا عمران خان یا 30 اکتوبر سے کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی سے متعلق طاہرالقادری ہی بہتر بتاسکتے ہیں ان کا اپنا مؤقف اور اپنا احتجاج ہے میں ان کابھی ساتھ دوں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کون حکومت کے ساتھ ہے اور کون خلاف یہ 30 اکتوبر کو سب کوپتا چل جائے گا،30 اکتوبرکو عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے کسی تحریک انصاف سے نہ ملنے کی کوئی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ لال حویلی کوتین روزکے لئے سیل کردی گئ ہے ۔

Imran Khan not trying to persuade Qadri, says… by thezed-lad

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…