’’پاکستان کیخلاف بھارت نے یہ کام کیا ہی نہیں‘‘

3  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد اب نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال نے بھی نریندر مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجر وال نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک نہ ہونے کا پاکستانی دعویٰ غلط ثابت کر کے دکھائیں۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے پونچھ اور بٹل سمیت مختلف سیکٹر زمیں بلا اشتعال گولہ باری کی تھی اور اسے ’’سرجیکل سٹرائیک کا نا م دے دیا جبکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی دانت کھٹے کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی 3 چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے ،اگر بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کی غلطی کی تو بہادر افواج کی جانب سے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔حقیقت سامنے آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے سے کترانے لگے اور یوں دنیا بھر میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اب ان کے اپنے ہی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال نے بھی انہیں چیلنج کر دیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ ٹھیک ہے تو وہ اس کے غلط ہونے سے متعلق پاکستانی دعوے کو جھوٹا ثابت کر کے دکھائی ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…