امریکہ کا نیا صدر،سابق صدارتی امیدوارٹیڈ کروزکے اعلان نے ہلچل مچادی

24  ستمبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل رپبلکن پارٹی کے ہارنے والے امیدوار ٹیڈ کروز نے اپنے دیرینہ حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکسیس سے سینیٹر کروز نے کہا کہ وہ رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے اور ہلیری کلنٹن کو ووٹ دنیا ’قطعی قابل قبول نہیں ہوگا۔اپنے فیس بک کے صفحے پر ٹیڈ کروز نے اس کا اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ ہماری تاریخ میں یہ انتخاب دوسرے کسی بھی انتخابات سے بہت مختلف ہیں۔ دوسرے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی عام انتخاب میں صحیح راستہ منتخب کرنے میں جد و جہد کرنی پڑی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مہینوں تک بہت غور فکر، دعاوں اور اپنے ضمیر کی آواز ٹٹولنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخاب کے روز رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دوں گا۔صدارتی امیدوار کے مقابلے کے دوران ٹیڈ کروز اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا اور دونوں میں کافی تلخ کلامی ہوتی رہی اور دونوں ایک دوسرے پر شدید تنقید کے لیے جانے جاتے تھے۔ٹیڈ کروز کا یہ نیا موقف ان کے پہلے موقف سے بلکل مختلف ہے۔ٹیڈ کروز ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ایسا جھوٹا شخص قرار دیتے تھے جس پر وہائٹ ہاؤس میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔جولائی میں رپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کی حمایت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کے حامیوں نے سٹیج پر ان کی بے عزتی بھی کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیڈ کروز کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی حمایت سے بہت پر وقار محسوس کرتے ہیں اور یہ کہ کروز ایک سخت اور زبردست حریف تھے۔لیکن اس فیصلے پر خود ٹیڈ کروز کے بعض حامیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…