ایف آئی اے حکام کی کارروائی، استعمال شدہ ویزے پر پاکستان آنیوالی غیر ملکی خاتون ڈی پورٹ

24  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے حکام کی جانب سے استعمال شدہ ویزے پرپاکستان پہنچنے والی غیر ملکی خاتون کو امیگریشن کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس دبئی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔بغیر ویزہ خاتون کو پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیر لائن کو پانچ لاکھ جرمانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو فلپائن سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون میلینی ڈیلاس سنتوس امارات کی پرواز 624کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچی۔ امیگریشن حکام کی جانب سے جب مذکورہ خاتون کے پاسپورٹ پر ویزہ چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے پاس دوہری انٹری ویزہ تھا جسے وہ پہلے ہی استعمال کر چکی ہے۔لہذااس ویزے پر تیسری بار پاکستان آنا غیر قانونی تھا۔ امیگریشن حکام نے خاتون کو امیگریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اور اسی پرواز پر اسے واپس دبئی بھیج دیا گیا ۔ بغیر ویزہ خاتون کو پاکستان لانے پر غیر ملکی ائیر لائن کو بھی پانچ لاکھ جرمانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پرپاکستانی ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے وا لے اور بغیر ویزہ پاکستان آنے والے مسافروں کو نہ صرف فوری طور پر واپس بھیج دیا جاتا ہے بلکہ ایسے مسافروں کو پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیرلائنز پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…