ماڈل ٹاؤن سانحے سے متعلق نواز شریف نے فوج سے صلح کروانے کی درخواست کی تو آرمی چیف اور طاہرالقادری کا ردعمل کیا تھا؟

11  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو فوج کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حل تلاش کریں جس کےجواب میں حکومت کی جانب سے فوج سے درخواست کی گئی کہ ان  کی طاہر القادری سے صلح کروائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاستدان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں یہ بات بہت وثوق کے ساتھ کہی کہ حکومت کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے صلح کروانے کی درخواست کی گئی تھی جس کے جواب میں طاہر القادری نے صلح کرنے سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے واضح طور پر نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ ان دونوں مسئلوں کا حل دریافت کرو،نواز شریف نے کہا کہ ہماری طاہر القادری سے صلح کروائیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ فوج کی جانب  معاملات کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد نواز شریف صاحب نے پیغام دیا کہ جیسے کچھ عرصہ قبل جنرل راحیل شریف نے  طاہر القادری اور عمران خان سے ملاقات کی اور معاملہ درست کروانے کی کوشش کی تھی جس میں اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام نے اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح اب بھی راحیل شریف خصوصی کردار ادا کریں اور طاہر القادری سے حکومت کی صلح کروا کر یہ معاملہ رفع دفع کر وا دیں ، اس کے جواب میں اینکر نے پوچھا کہ پھر اس کا کیا نتیجہ نکلا تو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی اور کا تو مجھے نہیں پتہ مگر طاہر القادری نے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…