بڑی عید کے بعد بڑی تبدیلیاں، جنوبی پنجاب بڑا وزیرستان،اہم سیاسی شخصیت نے مستقبل کی پیش گوئی کردی

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بڑی عید کے بعد بڑی تبدیلیاں ہو ں گی، جنوبی پنجاب بڑا وزیرستان بن چکا ہے، جمہوریت کو کرپشن کی ڈھال بنالیا گیا ہے، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے، سیاست میں بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب اور انصاف پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، اب حکمرا ن خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاست میں تطہیر کے بغیر سیاسی گند صاف نہیں ہوسکتا۔ حکومتی نااہلیوں اور ناکامیوں پر آواز اٹھانے والوں کو جمہوریت دشمنی قرار دینے کی روش ختم کی جائے۔حقیقی احتساب ہوا تو ہیرو زیرو ہو جائیں گے۔ کرپشن پر سودے بازی کی سیاست ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے غنڈے اور بدمعاش پال رکھے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ احتساب کی آندھی چلنے والی ہے۔ پانامہ زدہ حکمرانوں کی سیاست کاسورج غروب ہونے والا ہے۔ ملک کے غدار وزیر اعظم کے اتحادی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…