’’یہ لوگ میرے لئے خطرہ ہیں‘‘ فاروق ستار نے نواز شریف کو خط لکھ دیا۔۔بڑا مطالبہ کر ڈالا

31  اگست‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائش گاہ پر قائم پارٹی کے عارضی ہیڈکوارٹرز کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔فاروق ستار کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے جانے والے خط میں انہوں نے خود کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز کے اہلکار ان کی سیکیورٹی پر مامور کیے جائیں۔واضح رہے کہ فاروق ستار کی سیکیورٹی کیلئے پہلے ہی پولیس کی دو موبائل ان کے ساتھ موجود ہے تاہم انہوں نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فاروق ستار کی جانب سے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست پی آئی بی کالونی میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم بدلہ گروپ کی ہونے والی وال چاکنگ کے بعد سامنے آئی۔
فاروق ستار کی جانب سے مذکورہ خط کی کاپیاں سینئر وفاقی اور صوبائی حکام کے علاقہ گورنر سندھ عشرت العباد، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو بھی بھیجی گئی ہیں۔خط میں فاروق ستار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی کے عارضی مرکز پر سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں ہیں جو رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال کو سیل کیے جانے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے انہوں نے رینجرز کی ہدایات پر رضاکارانہ طور پر خود ہی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے بیریئرز ہٹادیے تھے اور اب اس بات کا خطرہ ہے کہ کوئی بھی دہشتگرد باا?سانی کارروائی کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…