پولیس کانسٹیبل ٹرک ڈرائیورسےایسی چیز لیتے ہوئے پکڑا گیا کہ نوکری خطرے میں پڑ گئی

30  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد ساجد کیانی نے ٹر ک ڈرائیو رسے رشوت لینے پر پولیس کانسٹیبل کومحکمہ سے برخاست کر دیا،پولیس کانسٹیبل محمد صفدر کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،محکمہ پولیس میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ سبز ی منڈی میں تعینا ت کانسٹیبل محمد صفدر نے ٹرک ڈرائیور سے رشوت لی تھی ، کرپشن ثابت ہونے پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے فورا ایکشن لیتے ھوئے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخا ست کر اس کے خلاف تھانہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا محکمہ پولیس میں کرپشن ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی ، آ ئند ہ بھی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جا ری رکھا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ جو پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے موثر اقدامات کریں گے، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں گے اور جرائم کا قلع قمع کریں گے ان کی حوصلہ افزائی ک کی جا ئے گی او ر جو ناقص کارکردگی میں ملوث ہونگے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…