ملک دشمن بیانات‘ ایم کیو ایم سے جانے والوں کی لمبی لائن ‘متحدہ کو جھٹکے

26  اگست‬‮  2016

جیکب آباد (این این آئی)ایم کیو ایم کی11 رکنی زونل کمیٹی 19یونٹ کے 185ذمیداران اور600ممبر ان نے احتجاجاًایم کیو ایم کی بنیادی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا ملک دشمن بیانات پر ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا پریس کانفرنس میں مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک دشمن نعروں اوربیانات پر ذمیداران کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ کی بنیادی رکنیت سے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیاہے زونل کمیٹی کے انچارج ارباب بلیدی ،ڈاکٹر شیر محمد بروہی ،انورسیال ،آفتاب بروہی ،نزاکت بلوچ سمیت دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں 16سال قبل اس لیے شامل ہوئے کہ وہ ظالم وڈیروں اورسرمایہ داروں کے خلاف ہے لیکن الطاف حسین کی ملک دشمن پالیسی منظور نہیں اس لیے متحدہ قومی موومنٹ جیکب آبادکے 11رکنی زونل کمیٹی 19یونٹ کے 185ذمیداران اور 600کارکنان احتجاجاًمتحدہ قومی موومنٹ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہیں یہ فیصلہ تین دن مشاورت کے بعد کیاگیاہے جس میں گڑھی خیرو،ٹھل اورجیکب آبادکے ممبران شامل ہیں الطاف حسین کے ملک دشمن نعروں اور پالیسی کے باعث 16سال کا طویل سفر ختم کرکے علیحدگی اختیار کرتے ہیں اور جلد مشاورت کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک دشمنی کے بیانات اورنعروں پر متحدہ پر پابندی عائد کی جائے اس موقع پر کارکنان نے پاکستان زندہ باد اورپاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…