ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی،10دن انتظار کریں! شیخ رشید نے بڑادعویٰ کردیا

25  اگست‬‮  2016

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو ، مکا چوک اور جناح گراؤنڈ سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر اور بینرزہٹا دیئے گئے، اس پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا درعمل سامنے آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں مائنس الطاف حسین کی لہر چل پڑی ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو ، مکاچوک اور جناح گراؤنڈ سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر اوربینرزہٹا دیئے گئے ایسا ہی حیدر آباد اور لطیف آباد میں بھی ہوا۔کراچی کی اس صورتحال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ متحدہ سے متعلق فیصلہ جلد ہو جائے گا، پاکستان سے اہم کچھ نہیں، غیر ذمہ دارانہ باتیں کی گئیں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 10دن انتظار کریں،ایم کیوایم سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے گی۔پی ٹی آئی کے رہنماعلی زیدی نے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس ڈرامہ تھی، پاکستان مخالف باتیں کرنے والوں کی تصاویر شہر میں لگی ہی کیوں ؟۔پاک سرزمین پارٹی کیرہنمارضا ہارون نے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹانے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ توجہ ہٹانے کے لئے کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے قبضے کی زمین پر بنائے گئے متحدہ دفاتر گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل نمائشی اقدامات سے ختم نہیں ہونگے، کراچی میں کئے گئے قبضے ختم کرائے جائیں۔اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا جوکام آج کیا گیا وہ دس سال پہلے کرنا چاہئے تھا، اردو بولنے والے بہت اچھے ہیں، انکا قائد اچھا نہیں تھا، پاکستان مخالف باتیں کرنے والے شخص کو جیل میں ہونا چاہئے۔شاہی سید نے کہا کہ اردو بولنے والوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں، پہلے کہا تھا یہ بندہ غلط ہے اور راکے لئے کام کرتا ہے۔ئی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہاہے کہ حب الوطنی کراچی کی عوام کے خون میں ہے۔ الطاف حسین پاکستان کے خلاف کام کررہاہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اس شخص کیخلاف اب تک کیاکارروائی ہوئی؟۔وسیم آفتاب نے واضح کیاکہ ہم نے ایم کیوایم کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنایا۔حب الوطنی اس شہر کے لوگوں کے خون میں ہے۔وسیم آفتاب کاکہناتھاکہ پاکستان توڑنے کی باتیں کرنیوالے کے خلاف سب ایک ہیں۔ وسیم آفتاب کاکہناتھاکہ زندہ قومیں اسی طرح حب الوطنی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ کراچی بانیان پاکستان کی اولادوں کا شہر ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…