دہشتگردوں کی محفوظ پناگائیں ؟؟ افغانستان بھی بھارت کی بولی بولنے لگا پاکستان پر سنگین الزام عائد کر دیا

31  جولائی  2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے امریکہ میں سفیر ہمداللہ محیب نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے، دہشتگرد پاکستان کے شہروں میں کھلے عام سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں چندہ اکٹھا کرتے ہیں عسکریت پسندوں کی قیادت پاکستان کے شہروں اور سرحدوں میں موجود ہے،پاکستان اچھے اور برے طالبان میں فرق نہ کرے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسپن سیکورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہمداللہ محیب نے الزام لگایا کہ دہشتگرد پاکستان کے شہروں میں محفوظ طریقے سے رہ رہے ہیں اور کھلے عام سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔عسکریت پسندوں کی قیادت پاکستان کے شہروں اور سرحدوں میں موجود ہے ۔
ہمداللہ محیب نے کہا کہ کابل کے اسلام آباد کے خلاف الزامات حقائق پر مبنی ہیں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن ،طالبان امیر ملا منصور اور ملا عمر پاکستان میں ہی پائے گئے اور کوئٹہ شوریٰ بھی بلوچستان میں موجود ہے ۔افغانستان دہشتگردوں کو برداشت نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی خطرہ ہیں۔انکا کہنا تھاکہ افغانستان ،پاکستان ،امریکہ اور چین پر مشتمل چار فریقی گروپ کی جانب سے وعدے پورے نہیں کیے گئے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں فرق نہ کرے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…