بھارت ایک بار پھر آپے سے باہر, پاکستان پر ایسا الزام لگا دیا کہ  جان کر خون کھول اٹھے گا

26  جولائی  2016
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں براہ راست پراکسی وار میں ملوث ہے،دراندازی کی کاروائیوں کیلئے پاکستان کی جانب کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، بھارتی فوج دراندازی کی کاروائیوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ،چین کے ساتھ سرحد پر مکمل امن ہے، کارگل جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی آج بھارت پہلے سے زیادہ تیار ہے۔
منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق کارگل دراس سیکٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کشمیرمیں مداخلت کررہا ہے اور وہ کشمیرمیں براہ راست پراکسی وار میں ملوث ہے۔ اس لیے ہمارے ذہین میں کوئی شک نہیں ہے ہم آئے روز سرحد وں کے ساتھ یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جانب کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں دراندازی کیلئے مدد فراہم کرنے کیلئے کی جاتی ہیں۔انکا کہنا تھاکہ اگر کوئی اندرونی خرابی آجاتی ہے تو پاکستان اس کا براہ راست فائد ہ اٹھائے گا۔رواں سال دراندازی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے بھارتی فوج اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔چین کے ساتھ سرحد پر مکمل امن ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کہاکہ کارگل جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی آج بھارت پہلے سے زیادہ تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…