فرانسیسی تعمیراتی انجینئر لاہور پہنچ کرششدر،ایئرپورٹ سے ہی واپس

23  جولائی  2016

لاہور ( این این آی) سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے فرانسیسی تعمیراتی انجینئر روکیرو پاردو کو لاہور داخلے سے روک دیا ،فرانسیسی انجینئر لاہور ایئر پورٹ کی توسیع پر کام کرنے کے لیے آیا لیکن داخلہ نہ ملنے پر واپس چلا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق فرانسیسی تعمیراتی انجینئر روکیرو پاردو لاہور ایئرپورٹ کی توسیع کے سلسلے میں شروع کیے جانے والے کام میں مدد فراہم کرنے کے لیے فرانس سے لاہور پہنچا۔کمپنی کی جانب سے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے سمیت لاہور کا ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے فرانس سے لاہور پہنچنے والے فرانسیسی انجینئر روکیرو پاردو کو واپس بھجوا دیا۔آئندہ ویزے کے بغیر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس دوران سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کافی کوشش کی گئی کہ فرانسیسی انجینئر کو لاہور میں انٹری دلوا دی جائے تاکہ لاہور ایئرپورٹ کی توسیع کے کام کو مکمل کیا جا سکے لیکن امیگریشن حکام نے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے مکمل طور پر انکار کرتے ہوئے فرانسیسی مسافر کو واپس بھجوا دیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…