اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی سڑکوں پر آئیں گے اور پھر۔۔۔ ! سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا

17  جولائی  2016

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے ،نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں، سیاسی لاوراث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے سال ملک میں پانچ سے چھ ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اضافہ ہو گا ۔ اب تو دکانداروں کے جنریٹر بھی نہیں بک رہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی شرافت ہے کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کررہے ہیں ۔ سیاسی لاوارث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ عوام کے جلسے کی باتیں کرنے والا سیالکوٹ میں دو ہزار افراد بھی اکٹھے نہ کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…