پاکستان میں 37 لاکھ کی کرکٹ بالز کا انوکھا سکینڈل، تحقیقات شروع

1  جون‬‮  2016

لاہور(آن لائن) ڈومیسٹک کرکٹ میں جعلی مہر کے ساتھ ناقص بال استعمال کرنے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا،37لاکھ روپے میں خریدے گئے بالز سے آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی سٹیمپ ابتدائی 20اوورز میں ہی اتر گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایزد حسین سید نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص کوالٹی کے بال 37لاکھ میں خرید ے جس میں بارہ سے پندرہ لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ میں آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی جعلی سٹیمپ والے بال استعمال کیے گئے جن کی قیمت 900اور 1200روپے بتائی گئی تاہم ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کسی نامعلوم فیکٹری سے ہلکی کوالٹی کے سستے گیند خریدے گئے۔ذرائع کے مطابق میچز کے دوران ناقص کوالٹی ہونے کی وجہ سے ابتدائی بیس اوورز میں ہی گیندوں پر لگی جعلی مہریں بھی اتر گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایزد حسین سید نے اپنے مرضی کے بال استعمال کرنے اورشکایات ملنے پر کارروائی سے بچنے کیلئے لوکل کوچز اور امپائروں سے زبردستی گیندوں کی تعریف میں لیٹر بھی لکھوائے تاہم لاہور کے امپائروں نے ناقص کوالٹی کی گیندوں پر آواز اٹھائی اور پی سی بی کو شکایتی خط لکھے۔ذرائع کے مطابق ایزد حسین سید نے ناقص کوالٹی کے بال استعمال کرنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو دھوکے میں رکھا اور غلط معلومات فراہم کیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…