وزیر اعظم محمد نواز شریف تین ہفتوں میں واپس پاکستان آجائینگے ٗ مریم نواز شریف

1  جون‬‮  2016

سلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزاری مریم نواز نے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف تین ہفتوں میں واپس پاکستان آجائینگے ٗ وزیر اعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگا کر بیٹھنے والے مایوس ہونگے ٗ وزیر اعظم صحت مند ہو کر نئی توانائی سے سازشوں کا مقابلہ کرینگے ٗ ملک میں جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا وزیراعظم اتنازیادہ مقبول ہوتے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ٗ ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صحت کی خرابی کے باوجود عوامی اجتماعات اورجلسوں میں جاتے رہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو گزشتہ 4 مہینے سے دل کی بیماری سے متعلق علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کو وہ نظر انداز کررہے تھے ٗوزیراعظم کی صحت سے متعلق اپنی والدہ سے بات کرتی رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صحت کیلئے پوری قوم سیاسی جماعتو ں کے قائدین اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے دعائیں کیں جن پرہم ان کے شکرگزار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نوا ز شریف نے کہاکہ جو لوگ وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگاکربیٹھے تھے وہ مایوس ہوں گے وزیراعظم صحت مندہوکرنئی توانائی سے سازشوں کامقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پہلے سے زیادہ صحت مند ہوکرقومی امورنمٹائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے وزیراعظم سے کہاکہ آپ اس وقت وزیراعظم نہیں مریض ہیں آپ کچھ دن اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔ ایک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ ملک میں جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا وزیراعظم اتنازیادہ مقبول ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی۔انہوں نے کہاکہ خود میں پارٹی میں کسی پوزیشن پرنہیں دیکھتی میں صرف ایک ورکرہوں۔ایک سوال پر مریم نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت پانامالیکس کی وجہ سے خراب نہیں ہوئی ہے جس کا دامن صاف ہو اس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…